درخواست گزارکے وکیل کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم

درخواست گزارکے وکیل کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے لیاری میں رہائشی پلاٹ پر کمرشل سرگرمیوں سے متعلق دائر درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

منگل کو جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لیاری میں رہائشی پلاٹ پر کمرشل سرگرمیوں سے متعلق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وکیل نے موقف دیا کہ دکانیں بند کردی ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ تمام کی تمام دکانیں کھلی ہیں، کل کی تصاویر موجود ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں