چاکیواڑہ اور شادمان ٹائون سے 2افراد کی لاشیں برآمد

چاکیواڑہ اور شادمان ٹائون  سے 2افراد کی لاشیں برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چاکیواڑہ تھانے کی حدود لیاری عید گاہ گراؤنڈ کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 33 سال کے قریب ہے اور بظاہر موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے۔ شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود شادمان ٹاؤن نمبر ایک کے ڈی اے فلیٹ سے ایک شخص کی تین سے چار روز پرانی لاش برآمد ہوئی۔

عباسی شہید اسپتال میں متوفی کی شناخت 60 سالہ سید نسیم الحق ولد انوارالحق کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق تعفن اٹھنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی ، بظاہر موت طبعی معلوم ہوتی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں