پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پرشہریوں کا احتجاج،ٹریفک جام

پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پرشہریوں کا احتجاج،ٹریفک جام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف لیاقت آباد کے مکینوں نے ابن سینیا روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کے باعث لیاقت آباد سے ناظم آباد پٹرول پمپ جانے والے روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

 مظاہرین کی تعداد 150 کے قریب تھی، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے سڑک بند کر کے علاقے میں پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں بنیادی سہولتیں ہی فراہم نہیں کی جارہیں ، نہ ہی کسی شکایت کی کوئی شنوائی ہورہی ہے۔ مظاہرے کے باعث ہونے و الے ٹریفک جام کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کو متبادل روٹس پر منتقل کرنے کی کوششیں کی جاتی رہیں۔

پولیس نے پہنچ کر مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منشتر کیا اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرایا۔ ادھر ماڑی پور ہاکس بے روڈ پر اطراف کے مکینوں کی کثیر تعداد نے جمع ہوکر علاقے میں پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، جنہوں نے روڈ بلاک کر کے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں