ملازمین کی فہرست تیارکرنے کی ہدایت

ملازمین کی فہرست تیارکرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی اداروں میں غیر قانونی طریقے سے ٹرانسفر، پوسٹنگ سے متعلق دائر درخواست پر سندھ حکومت اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کو یونیفائیڈ گروپ ملازمین کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے تمام ملازمین کی بھرتی، ٹرانسفر، ترقی اور ڈیپوٹیشن سے متعلق ریکارڈ پیش کیا جائے۔

عدالت عالیہ میں سماعت کے دوران درخواست گزار کا کہنا تھاکہ پورے سندھ میں سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف محکمہ بلدیات میں تقرریاں اور تبادلے کئے جا رہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں