کلفٹن اور قائد آباد میں دو افراد تیز رفتارگاڑیوں کا نشانہ بن گئے

کلفٹن اور قائد آباد میں دو افراد  تیز رفتارگاڑیوں کا نشانہ بن گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن اور قائد آباد میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن تین تلوار کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 30 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔ قائد آباد کے علاقے اسلامیہ کانٹا کے قریب تیز رفتار گاڑی سڑک عبورکرنے والے شخص کو ٹکر مارتے ہوئے فرارہوگئی، زخمی موقع پر جاں بحق ہوگیا، فوری طورپر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں