سینئرڈائریکٹرانسدادتجاوزات بشیر صدیقی کو دوبارہ دھمکیاں ملنے لگیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹرلینڈ اینٹی انکروچمنٹ کراچی بشیر صدیقی کو قبضہ مافیا کی جانب سے دوبارہ دھمکیاں ملنے لگیں۔
میونسپل کمشنر کراچی نے سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کی سیکیورٹی مزید بڑھانے کے لئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہاگیا ہے کہ بشیر صدیقی کراچی کے وہ آفیسر ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کی تاریخ میں سب سے زیادہ اور بڑی کارروائیاں کی ہیں، اس لئے انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ واضح رہے کہ بشیر صدیقی کو پہلے بھی کئی بار دھمکیاں مل چکی ہیں۔