این جی او چلانے والے پہلے اپنی قابلیت ثابت کریں، سندھ ہائیکورٹ

این جی او چلانے والے پہلے اپنی قابلیت ثابت کریں، سندھ ہائیکورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کی جانب سے دائر درخواست پر این جی او کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

منگل کو جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں بینچ کے روبرو غیر قانونی تعمیرات کیخلاف این جی او کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے پہلے اپنا بتائیں، اب تک کون سے فلاحی کام کیے۔

سول انجینئرنگ کا تجربہ ہے یا کون سے شعبے میں مہارت ہے؟ پہلے اپنا پانچ سالہ آڈٹ ریکارڈ پیش کریں، آنے والے کو بھی دیکھیں گے کس مقصد کے لیے آ رہے ہیں، این جی او چلانے والے پہلے اپنی قابلیت ثابت کریں۔ عدالت نے این جی او وکیل کو سات روز میں تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں