شہریوں کو لاوارث چھوڑدیاگیا، حلیم عادل

شہریوں کو لاوارث چھوڑدیاگیا، حلیم عادل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی میں موبائل فون کی دکان سے لاکھوں کی ڈکیتی کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ شاہ فیصل کالونی پہنچے اور متاثرہ دکانداروں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

 متاثرہ دکانداروں کمال آغا و دیگر نے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی کو بتایا کہ دوسری بار لاکھوں روپے کی ڈکیتی ہوئی ہے، پولیس کوئی کارروائی نہیں کرتی، ڈکیتی میں لاکھوں کا نقصان ہوا ہے ازالہ کیا جائے، ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہیں لیکن پولیس نے کوئی تفتیش نہیں کی ہے، کراچی کے تاجرمظلوم ہیں، ٹیکس بھی دیتے ہیں، لیکن انتظامیہ کوئی تعاون نہیں کرتی۔

اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو ڈکیتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، کراچی کے لوگوں کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے، ہماری پارٹی تاجروں کے ساتھ ہے، ہر ممکن مدد کریں گے ۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ شاہ رخ سلیم کو قتل کرنے والے نے خودکشی کر لی ہے، وہ بھی ایک پولیس اہلکار ڈکیت تھا، اب ایک ہی علاج رہ گیا ہے ڈکیتوں کا خاتمہ کرنا چاہیے، امن وامان کی صورتحال پر قابو پانا پولیس کا کام ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں