صنعتی ترقی قومی خوشحالی کیلئے ناگزیر،گورنر عمران اسماعیل

صنعتی ترقی قومی خوشحالی کیلئے ناگزیر،گورنر عمران اسماعیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سائٹ ایسوسی ایشن کے 16 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست محمد زبیر موتی والا کررہے تھے۔

گورنر سندھ نے ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے تاجروں اور صنعت کاروں کو ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ صنعتیں تیز رفتاری سے کام کرتی رہیں کیونکہ صنعتی ترقی قومی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ گورنر سندھ نے وفد کے ارکان سے کہا کہ وہ درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی ورکنگ پیپر پیش کریں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت کاروباری برادری کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر غور کرے گی کیونکہ وفاقی حکومت نے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور دیگر نمایاں مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں