جے ایس بینک کی پہلی کسٹمائز ایبل ڈیجیٹل ایپ زندگی متعارف کرادی گئی
کراچی (پ ر) جے ایس بینک کے ذریعے چلنے والی پاکستان کی پہلی کسٹمائز ایبل ڈیجیٹل ایپ زندگی پاکستان کے 13 شہروں میں متعارف کرادی گئی۔
تقریبات کے دوران ملک بھر میں زندگی ٹیم کے اراکین اور ان کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ زندگی صارفین کو فنڈز کی منتقلی سے لے کر بین الاقوامی ترسیلات زر اور ہر قسم کی مقامی و بین الاقوامی ادائیگیوں تک تمام مالیاتی خدمات تک رسائی کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ زندگی کے ہیڈ نعمان اظہر نے کہا کہ زندگی خاص طور پر صارفین کی سہولت کیلئے تخلیق کی گئی ہے، ہم آپ کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔