گڈاپ میں پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن

گڈاپ میں پولیس اور  رینجرز کا سرچ آپریشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ملیر گڈاپ میں پولیس اور رینجرز کا منشیات کی منڈی کوچی کیمپ میں مشترکہ سرچ آپریشن، علاقہ کا محاصرہ کرکے داخلی خارجی راستے سیل کردیے ،گھر گھر تلاشی لی گئی۔

 محاصرے کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا تھا اور کسی کو بھی اندر آنے یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔ تلاشی کے دوران متعدد مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ کیمیکل پاؤڈر برآمد ہوا۔ آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مشتبہ افراد کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق پولیس نے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں اور علاقے کو منشیات فروشوں کے لئے نو گو ایریا بنادیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں