نجی فیکٹریوں سے نکلنے والے زہریلے کیمیکل کیخلاف پٹیشن دائر

 نجی فیکٹریوں سے نکلنے والے زہریلے کیمیکل کیخلاف پٹیشن دائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ملیر کی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی آبادی جوگی موڑ میں نجی فیکٹریوں سے نکلنے والے زہریلے کیمیکل نے عوام کا جینا محال کردیا۔

 علاقے کے معزز عبدالغنی پنہور کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کردی ، پٹیشن میں سندھ حکومت، ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ پروٹیکشن ، ڈی سی ملیر ،ضلع کونسل کراچی،ایس ایچ او شاہ لطیف تھانہ،ٹیکسائل ملزکی انتظامیہ کو نامزد کیا گیا ہے۔ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ علاقے کے آس پاس کی تمام فیکٹریوں سے خارج گندہ  اور زہریلا پانی نکاسی کے بعد آبادی کے بیچ میں سے گزرتا ہے جس سے موذی امراض نے جنم لے لیا ہے جس کے باعث کئی مرد ، عورتیں اور بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں۔

گندے زہریلے پانی کی وجہ سے مختلف جانور بھی مر رہے ہیں ،کئی مرتبہ فیکٹری انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کو درخواستیں دے چکے ہیں مگر کسی نے بھی اس کی داد رسی نہیں کی گندے اور زہریلے پانی کی نکاس اس علاقے سے کی جارہی ہے جس کی وجہ سے کئی مسائل جنم لے چکے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں