پاکستانی ہر سال10کروڑ لٹرز آئس کریم کھا جاتے ہیں

پاکستانی ہر سال10کروڑ لٹرز  آئس کریم کھا جاتے ہیں

کراچی(بزنس رپورٹر) ملک میں بیوریجز کے شعبے میں برف کے استعمال کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستانی ہر سال 10کروڑ لٹرز آئس کریم کھا جاتے ہیں۔

 پاکستانی قوم آئس کریم، ٹھنڈے مشروبات (لسی،شربت،سافٹ ڈرنک) وغیرہ کی انتہائی شوقین ہے اور گرمیوں کے ساتھ ساتھ سردیوں کے موسم میں بھی آئس کریم اور دیگر ٹھنڈی مصنوعات کا استعمال جاری رہتا ہے ۔ملک میں برف تیار کرنے والے بڑے پلانٹس کے ساتھ ساتھ لاتعداد چھوٹے بڑے کارخانے اور فیکٹریاں بھی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں