یاورمہدی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

یاورمہدی طویل علالت  کے بعد انتقال کرگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف براڈ کاسٹر یاور مہدی طویل علالت کے بعد 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ ان کوعزیز و اقارب اوراحباب نے واد ی حسین قبرستان سپر ہائی وے پرسپرد خاک کیا۔

 نماز جنازہ امام بارگاہ کاظمین سادات کالونی شاہ فیصل میں بعد نماز ظہرین ادا کی گئی۔ یاور مہدی نے بزمِ طلبہ کے ذریعے نوجوان شعرا اور ادیبوں کی تربیت کی، انہوں نے متعدد فنکار، شُعرا اور ادیب متعارف کروائے ۔سابق سینیٹر خوش بخت شجاعت، سینیٹر رضا ربانی، شاعرہ پروین شاکر اور اسد اشرف ملک ،یاور مہدی کے شاگردوں میں شامل رہے ہیں۔یاور مہدی کے انتقال پر انجمن ترقی اردو پاکستان کے صدر واجد جواد، معتمد زاہدہ حنا ودیگر نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی ادبی اور علمی خدمات کو سراہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں