سائٹ ایریا میں گٹر میں گر کر ایک شخص جاں بحق ، ایک شدید زخمی

سائٹ ایریا میں گٹر میں گر کر ایک شخص جاں بحق ، ایک شدید زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا میں گٹر میں گر کر ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد نشے کے عادی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ بی تھانے کی حدود غنی چورنگی الحبیب ریسٹورنٹس کے قریب قائم نالے میں دو افراد گر گئے اس دوران وہاں موجود لوگوں نے اپنے طورپر ان کو نکالنے کی کوشش کی اور فلاحی ادارے کے رضا کاروں کو بھی طلب کیا۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کو نکال کر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے ایک شخص کی موت کی تصدیق کی جبکہ دوسرے کی حالت کافی غیر ہے جس کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں افراد کی شناخت نہیں ہوسکی اور علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دونوں افراد نشے کے عادی ہیں اور نشے کی حالت میں گٹر میں گر گئے تھے ۔ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا اور واقع کی مزید جانچ کی جارہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں