ایف بی ایریا اور گلبرگ سے دو لاشیں برآمد

ایف بی ایریا اور گلبرگ  سے دو لاشیں برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یوسف پلازہ اور پیالہ ہوٹل کے قریب سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی ایریا بلاک 16 میں واقع گراؤنڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ایس ایچ او کامران حیدر کے مطابق متوفی کی شناخت 42 سالہ عمران عزیز کے نام سے ہوئی اور متوفی نشے کا عادی تھا ۔ دوسری جانب تیموریہ تھانے کی حدود گلبرگ پیالہ ہوٹل کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ، متوفی کی شناخت اور موت کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں