شادی ہال میں مبینہ طور پر گدھے کاٹے جانے کی ویڈیو وائرل

شادی ہال میں مبینہ طور پر گدھے کاٹے جانے کی ویڈیو وائرل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی میں فور کے چورنگی کے قریب ٹوٹے ہوئے شادی ہال میں مبینہ طور پر گدھوں کو کاٹے جانے کے حوالے سے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ مددگار 15 کی اطلاع پر گزشتہ شب ٹوٹے ہوئے شادی ہال پر پولیس نے چھاپہ مارا تھا جہاں بڑی مقدار میں کٹا ہوا گوشت موجود تھا جبکہ ساتھ ہی گدھے بھی بندھے ہوئے تھے، کٹے ہوئے گوشت کے قریب سے گائے کا ایک سر اور کھر بھی ملے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں