الحاج آٹوموٹوکے تحت پروٹون X70 گاڑیوں کی نمائش

الحاج آٹوموٹوکے تحت پروٹون X70 گاڑیوں کی نمائش

کراچی(پ ر) الحاج آٹوموٹو (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان میں پروٹون کے پروگریسو اسمبلر اور ڈسٹری بیوٹر نے طویل عرصے سے منتظر مقامی طور پر اسمبل کردہ پروٹون X70 گاڑیوں کی نمائش کا انعقاد کیا۔

پاکستان کے قومی کرکٹ آئیکون اور پروٹون برانڈ کے سفیر شاہد آفریدی نے اس تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر الحاج اور پروٹون کی انتظامیہ بھی موجود تھی۔ پاکستان کی آٹوموٹو صنعت میں پروٹون X70 گاڑیوں کا آغاز ایک سنگِ میل کی حیثیت کا حامل ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں