ہمدرد پبلک اسکول میں یوم تاسیس پر فوڈ فیسٹیول

 ہمدرد پبلک اسکول میں یوم تاسیس پر فوڈ فیسٹیول

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہید حکیم محمد سعید کے 102ویں یوم پیدائش کے موقع پر یوم تاسیس پر فوڈ فیسٹیول 2022 ہمدرد پبلک اسکول بلاول اسٹیڈیم مدینۃ الحکمہ میں منعقد ہوا۔

 جس کی مہمان خصوصی  فیکلٹی آف ایسٹرن میڈیسن، ہمدرد یونیورسٹی کی ایڈجنکٹ پروفیسر ڈاکٹر احسانہ ڈار تھیں۔ اس موقع پرہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صد ر سعدیہ راشد ، ہمدرد کی منیجنگ ڈائریکٹرفاطمہ منیر احمد، ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلرر ڈاکٹر سید شبیب الحسن ، ہمدرد پبلک اینڈ ویلج اسکولز کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر خالد نسیم اور دیگر انتظامی اور تعلیمی سربراہان موجود تھے ۔

مہمان خصوصی نے فیتہ کاٹ کر فوڈ فیسٹیول 2022 کا افتتاح کیا۔اس موقع پرمہمان خصوصی  ڈاکٹر احسانہ ڈار نے سیٹ اپ کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبا میں مثبت نشوونما کا باعث بنتی ہیں اور انہیں اپنے مستقبل کے لیے نئی مہارتیں سیکھنے کے قابل بناتی ہیں۔

انہوں نے ہمدرد پبلک اسکول اور ہمدرد ویلج اسکول کے طلبا کی طرف سے لگائے گئے ا سٹالز کا دورہ کیا۔ اس موقع پرہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صد رسعدیہ راشد نے طلبا سے بات چیت کی اور ان کی فروخت کے لئے پیش کردہ اشیا خریدیں، اسٹالز پر پیش کیے گئے مختلف گیمز سے بھی لطف اندوز ہوئیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں