اہلحدیث ایکشن کمیٹی کے تحت احتجاجی مظاہرہ آج ہو گا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اہلحدیث جماعتوں اور اداروں کے مشترکہ پلیٹ فارم اہلحدیث ایکشن کمیٹی کے تحت جمعہ کو (آج) سہ پہر 3 بجے کراچی پریس کلب پر پشاور میں ممتاز عالم دین اور مرکزی جمعیت اہلحدیث خیبر پختونخوا کے نائب امیر علامہ عبد الحمید رحمتی کے بہیمانہ قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور مقتول کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
سیکریٹری اطلاعات حافظ شاہان احمد کے مطابق احتجاجی مظاہرے سے مفتی محمد یوسف قصوری، حافظ محمد سلفی، مولانا داؤد شاکر و دیگر خطاب کریں گے۔