سارہ جاوید اور حماد علی کے اعزاز میں تقریب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ فکر و نظر کے زیر اہتمام سارہ جاوید اور حماد علی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
جس میں کالم نگار غازی صلاح الدین، عبدالمجید پٹھان، طارق مغل، عبیر جاوید، ڈاکٹر اسامہ امین، پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ پروین، سابق ایم این اے ساجد احمد، پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ محمد علی شاہ، شاہدہ کنول، محمد وسیم عباسی کرن سمیت شہر کی معروف ادبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں حما دعلی کو ستارہ پاکستان اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈسٹرکٹ ساؤتھ سارہ جاوید کو این سی او سی ایوارڈ سے نوازے جانے پر شرکا نے بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔