نااہل حکومت قوم کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی،ن لیگ

 نااہل حکومت قوم کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی،ن لیگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ناصر الدین محمود نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی اور غربت کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ حکمران دادرسی کے بجائے نئے ایشوز کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلی کے سبب روز بروز بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور مہنگائی نے ملکی مسائل کو بہت پیچیدہ بنا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی عیاشی اور شاہ خرچیاں ختم کرنے کے بجائے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا کر رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا قومی مسئلہ ملک سے غربت کا خاتمہ اور معیشت کی بحالی ہے لیکن حکومت میں شامل افراد ایمرجنسی اور صدارتی نظام کے نفاذ کی بحث شروع کر کے قوم کو ایک اور نان ایشو میں مصروف رکھنا چاہتے ہیں تاکہ عوام کی توجہ دوسری جانب منتشر رکھی جا سکے ، نااہل حکومت قوم کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں