کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے آواز اٹھانا ضروری، رخشندہ منیب

کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے آواز  اٹھانا ضروری، رخشندہ منیب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے کہا ہے کہ عوام کو حقوق دلانے کی جدوجہد کرتے ہوئے شہر کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے آواز اٹھانا وقت کی عین ضرورت ہے، سندھ حکومت کے ظالمانہ بلدیاتی بل اور کالے قانون کے خلاف اکیس روز سے جاری حقوق کراچی تحریک کو جس قدر خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔

جاری بیان میں انہوں نے دھرنے میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ اتنی کثیر تعداد میں ہر عمر کی خواتین اور بچوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے بلدیاتی بل کو مسترد کر دیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں