سمیوٹا کے نامزد تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں سینیٹ اور اکیڈمک کونسل کی خالی نشستوں پر سمیوٹا کی طرف سے نامزد کردہ تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔
سینیٹ کی 9 اور اکیڈمک کونسل کی ایک خالی نشست پر الیکشن منعقد کیا گیا۔ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (سمیوٹا) کی طرف سے امیدواروں کا اعلان کیا گیا جو تمام بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ سینیٹ کی نشستوں پر ڈاکٹر عمیر رئیس الدین، زبیر الدین شیخ، عرفان علی کاندھڑو، محمد امین چھجڑو، قراۃلعین نذیر احمد، عجب علی لاشاری، محمد نعیم احمد، وفا منصور برڑو اور شاہد عبید، جبکہ اکیڈمک کونسل کی نشست پر عنایت اللہ مگسی بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔