گورنمنٹ اسپتال کورنگی کے کروڑ پتی ملازم کیخلاف ابتدائی رپورٹ جمع

 گورنمنٹ اسپتال کورنگی کے کروڑ پتی ملازم کیخلاف ابتدائی رپورٹ جمع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی کے مبینہ طور پر کروڑ پتی ملازم کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے ابتدائی رپورٹ جمع کرا دی۔ جمعہ کو صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی کے مبینہ طور پر کروڑ پتی ملازم کیخلاف تحقیقات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

 محکمہ اینٹی کرپشن نے ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ اینٹی کرپشن نے رپورٹ میں کہا ہے کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی سے ملزم کی سروس بک سمیت تمام ریکارڈ طلب کیا ہے، ایم ایس سروسز اسپتال نے گریڈ 14 کے ملازم کے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کی تصدیق نہیں کی۔ سروسز اسپتال حکام نے ملزم کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کو جعلی قرار دیا ہے۔ ملزم کے خلاف مزید تحقیقات کے لئے اعلیٰ حکام سے منظوری حاصل کی جارہی ہے۔ سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی کے گریڈ 14 کے ملازم کیخلاف اسپتال کے ایک ملازم نے درخواست دی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں