بخاراور درد کی دوائیں مارکیٹ سے غائب ،مہنگی ہونے کاخدشہ

بخاراور درد کی دوائیں مارکیٹ سے غائب ،مہنگی ہونے کاخدشہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بخار، سر اور جسم میں درد کیلئے کھائی جانے دوائیں مارکیٹ سے غائب ہوگئیں، قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

عالمی مارکیٹ میں خام مال کی قیمت میں 500 فیصد اضافے کے باعث کمپنیوں نے دوا کی تیار روک دی ہے۔ پیرا سیٹامول فارمولے کی دوائیں عام طور پر بخار اور درد کیلئے عام استعمال کی جاتی ہیں، جنہیں شہری معمولی سے بخار اور سر درد کیلئے سیلف میڈیکیشن کے طور پر بڑی تعداد میں استعمال کرتے ہیں۔ میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر پیراسیٹامول ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل رہی ہے اور جہاں سے یہ دوا میسر آجائے تو اس کے منہ مانگے دام وصول کئے جا رہے ہیں۔

اس بارے میں پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن سندھ کے رہنما صمد بڈھانی نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں خام مال کی قیمتیں 500 فیصد بڑھ گئی ہیں، جس کی وجہ سے دواساز کمپنیوں نے مذکورہ دوائیں بنانا کم کردی ہیں، اس لئے مارکیٹ میں اس فارمولے کی دوائوں کی قلت ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے دوائی کا ڈبہ 340 روپے میں ملا کرتا تھا اب اس کی موجودہ قیمت 450روپے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے انہیں نئی قیمت دے دی گئی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں