حیدرآباد میں کروڑوں روپے کی اسمگل شدہ اشیانذرآتش

حیدرآباد میں کروڑوں روپے کی اسمگل شدہ اشیانذرآتش

حیدرآباد،اندرون سندھ(نمائندگان دنیا) ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹم حیدرآباد کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران ضبط کی گئی غیر ملکی اسمگل شدہ 25کروڑ روپے سے زائد کی اشیا کوکسٹم کے عالمی دن پر نذر آتش کردیا گیا۔

 جن میں غیر ملکی چھالیہ 97610کلو ، غیر ملکی سگریٹ کے ڈنڈے یا پیکٹ 7500،اجینو موتو 8650کلو ،اس کے علاوہ چرس ، افیون ، انڈین گٹکا،انڈین ادویات ،کورین انجکشن اور دیگر غیر ملکی اشیائشامل ہیں۔ پڈعیدن سے نمائندے کے مطابق نوشہروفیروز سٹی تھانے کی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں کوڑل وسطڑو کو400 گرام چرس سمیت، وجیہہ الدین بھٹو کو10بوتل شراب سمیت، غلام فرید چانڈیو کوبغیر لائسنس پستول اور 3 رائونڈز سمیت، مورو پولیس نے ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے دو ملزمان حسین بخش ماچھی اورمحی الدین ماچھی کو بغیر لائسنس رپیٹر پستول سمیت ، بھریاسٹی پولیس نے سکندر علی بروہی کوبغیر لائسنس پستول اور 3 رائونڈز سمیت،بھریاروڈ پولیس نے عبدالحفیظ سولنگی کو550 گرام چرس سمیت،پپری تھانے کی پولیس نے روپوش ملزم عطا حسین چانڈیو کو گرفتار کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں