سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمدکا ٹاوی پروسیجر سے کامیاب علاج

سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمدکا  ٹاوی پروسیجر سے کامیاب علاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد کو دو دن قبل قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کراچی میں داخل کیا گیا تھا، جہاں پر ان کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں ان کے دل کے وال (Aortic) بند ہونے کی تشخیص ہوئی اور ڈاکٹرز نے ان کو ٹاوی پروسیجر (بغیر سینہ چاک کیے ہوئے جدید پروسیجر) کرانے کا مشورہ دیا تھا۔

 این آئی سی وی ڈی کے ڈائریکٹر انٹروینشن پروگرام پروفیسر ڈاکٹر طاہر صغیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹاوی پروسیجر کامیابی سے سرانجام دیا۔ پروفیسر طاہر صغیر کا کہناتھا کہ صادق محمدکو آئی سی یو سے وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ صادق محمد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور کچھ ٹیسٹ کرانے کے بعد ان کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر کاکہنا تھا کہ ان کا علاج بہترین طریقے سے بالکل مفت کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں