کنڈیارومیں وڈیرے کے ڈیرے پر مزدورکی پراسرارہلاکت

کنڈیارومیں وڈیرے کے ڈیرے پر مزدورکی پراسرارہلاکت

کنڈیارو،اندرون سندھ (نمائندگان دنیا، بیورو رپورٹ )کنڈیارو کے نواحی علاقے محبت ڈیرو میں وڈیرے فراز خان ڈہراج کے ڈیرے پر فائرنگ اور تشدد سے انیس چنہ نامی نوجوان ہلاک ہوگیا۔

 مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کا بھائی علاقے کے زمیندار کے پاس مزدوری کرتاتھا۔ سیہون کے علاقے بھان سیدآباد بائی پاس روڈ پر 3 ماہ قبل کراچی کی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والے بھان سیدآباد کے نوجوان نثار لوند کو اس کے برادر نسبتی سمیت سسرالی رشتے داروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔مقتول کے چچا محمد رکھیل لوند کا کہنا ہے کہ جوہی کے لوند برادری کے رئیس ایوب نے جرگہ کرکے ہم پر20 لاکھ روپے جرمانہ کیا تھا جس کی رقم آج ادا کرنی تھی مگر ظالموں نے میرے بھتیجے کو گولیاں مار کر قتل کردیا ۔

دریں اثنا ورثانے نوجوان کی لاش سڑک پر رکھ کر انصاف کیلئے احتجاج کیا۔ ڈگری شہر میں مرکزی قبرستان کے گیٹ کے سامنے ٹنڈوباگو روڈ پر کھڑی گاڑی کا دروازہ اچانک کھلنے کے باعث سامنے سے آنیوالی موٹرسائیکل سلپ ہونے سے خاتون یاسمین زوجہ ریاض عباسی سڑک پر گر گئی جسے پیچھے سے آنیوالے ٹینکر نے روند ڈالا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئی ،حادثے کے بعد واٹر ٹینکر اور غاری کے ڈرائیورفرار ہوگئے۔ 

کنری میں نبی سر روڈ کے قریب گاؤں ڈمبرلو کا عمر رسیدہ شخص پیر بخش رند زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے حیدرآباد کے اسپتال میں انتقال کر گیا ۔پیر بخش رند نے گھر والوں سے معمولی بات پر ناراض ہو کر بجلی کے پول پر چڑھ کر خودکشی کرنے کوشش کی تھی جس کے دوران وہ جھلس کر زخمی ہوگیا تھا۔ لاڑکانہ میں وارہ کے قریب تھانہ گاجی کھاوڑ کی حدود گائوں سعدو ماچھی میں پرانی دشمنی پر مسلح افراد نے کریانے کے دکان پر فائرنگ کرکے دکاندار غلام نبی سولنگی کو شدید زخمی کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں