گلشن معمار: دو گروپوں میں تصادم 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی

گلشن معمار: دو گروپوں میں تصادم  3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار تھانے کی حدود انور مری گوٹھ میں پلاٹ پر قبضے کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی خواتین نے بتایا کہ جمعہ کی رات قبضہ مافیا کے کارندوں نے مکان پر حملہ کر کے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور سر پھاڑ دیے۔

 پولیس کے مطابق زخمی افراد تھانے آئے تھے، میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں