سابق شوہر نے بیوی کو چھریوں کے وارکرکے قتل کردیا،ملزم گرفتار

سابق شوہر نے بیوی کو چھریوں  کے وارکرکے قتل کردیا،ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سعید آباد بلدیہ نمبر 8 سیکٹر سی احمد رضا مسجد کے قریب سابق شوہر نے گھر میں گھس کر اپنی سابقہ بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 40 سالہ انیلہ زوجہ خانزادہ کے نام سے ہوئی ہے۔

 پولیس نے قتل میں ملوث ملزم شوہر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے ابتدائی بیان کے مطابق انیلہ بد چلن تھی، اسے میں نے کئی بار منع کیا لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئی، جس کی وجہ سے میں نے پہلے اسے طلاق دی اور پھر قتل کر دیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں