شوہرکو ٹکڑوں میں کاٹ کرقتل کرنے کا مقدمہ، حتمی چالان کیلئے مہلت طلب

شوہرکو ٹکڑوں میں کاٹ کرقتل کرنے کا  مقدمہ، حتمی چالان کیلئے مہلت طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے صدر کے علاقے میں شوہر کو ٹکڑوں میں کاٹ کر قتل کرنے کے مقدمے میں تفتیشی افسر کو 31 جنوری تک کیس کا حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

ہفتہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو صدر کے علاقے میں شوہر کو ٹکڑوں میں کاٹ کر قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ کیس میں شامل عینی شاہدین کو تلاش کرنا ہے، ملزمہ نے شوہر کو بے دردی سے قتل کرنے کا انکشاف کیا۔ جائے وقوع پر موجود ملزمہ کی 8 سالہ اور 13 سالہ بیٹی عینی شاہدین ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں