زیر تعمیر عمارت سے گرکر مزدور جاں بحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپرہائی وے جمالی پل کے قریب زیر تعمیر سوسائٹی میں کام کے دوران چھت سے گرکر 50 سالہ مزدور محمد حسن ولد دوست محمد جاں بحق ہوگیا۔
ادھر محمود آباد اعظم ٹاؤن گلی نمبر 13 میں ایک شخص نے بیماری و دیگر پریشانیوں سے تنگ آکر پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ اسپتال میں متوفی کی شناخت 68 سالہ مشتاق رحمت ولد رحمت مسیح کے نام سے ہوئی۔ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 6خیابان سحر 33 اسٹریٹ کے قریب کرنٹ لگنے سے نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا۔