مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں برآمد

مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ درخشاں تھانے کی حدود ڈی ایچ اے بدر کمرشل اسٹریٹ نمبر 12 کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 55 برس کے قریب ہے اور اس کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی، تاہم وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی۔ گورا قبرستان کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔ پاکستان چوک کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی، جس کی شناخت 65 سالہ عرفان ولد اسماعیل کے نام سے ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں