اندرون سندھ فائرنگ اور حادثات میں شخص ہلاک،تین افراد زخمی
گھارو،اندرون سندھ(نمائندگان دنیا،بیورو رپورٹ) گجو شہر کے نزدیک گاؤں علی محمد کاتیار کے سامنے قومی شاہرا پر میر پور بھٹورو کا 65 سالہ خان محمد لاشاری روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔
لاڑکانہ شہر کے قریب ماہوٹا تھانہ کی حدود گائوں آگانی میں آگانی برادری کے دو گروپوں میں پرانی دشمنی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد پارس اور سحر آگانی شدید زخمی ہوگئے ۔
ٹھاروشاہ میں اچھی مسجد روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار عبدالوحید ڈاہری اور عبدالصمد ڈاہری کو نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ مار کے ارادے سے روکا اور مزاحمت پر ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیا جسے نازک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔