لاڑکانہ میں نرسنگ ٹیسٹ کا انعقاد
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ میں این ٹی ایس کی زیر نگرانی نرسنگ کے لیے لاڑکانہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 1300 سے زائد مرد و خواتین امیدواروں کا شہر کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں تحریری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل امتحانی سینٹر کے باہر امیدواروں اور ان کے رشتے داروں کا رش لگ گیا۔
جبکہ دیر سے آنے کے باعث کئی امیدوار ٹیسٹ میں حصہ نہ لے سکے جو بغیر ٹیسٹ دیے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ، ٹیسٹ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔