ایکس سروس مین سوسائٹی نوڈیرو کے تحت ریلی کاانعقاد

ایکس سروس مین سوسائٹی نوڈیرو کے تحت ریلی کاانعقاد

نوڈیرو(نمائندہ دنیا)پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی جانب سے نوڈیرو سٹی کی نو منتخب باڈی کے اعزاز میں لاڑکانہ ڈویژن کی جانب سے تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع لاڑکانہ، ضلع قمبر شہدادکوٹ ، تعلقہ رتوڈیرو ،تعلقہ ڈوکری سمیت تمام یوسیز کے منتخب صدور نے شرکت کی، قبل ازیں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نوڈیرو کے زیر اہتمام تعارفی ریلی کا آغاز باب ذوالفقار سے لیکر لیبر کالونی نوڈیرو تک کیا گیا۔

 جس میں شہداکے ورثا سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی ، تعارفی پروگرام کا اہتمام نوڈیرو میں کیا گیا جس میں لاڑکانہ کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر انعام صادق بھٹو، ارشاد علی میرانی اور دیگر نے سوسائٹی کے صدر سکندر علی ناریجو کو مبارکباد دی جبکہ انعام صادق بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی 54سال سے افواج پاکستان سے ریٹائرڈ جوانوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کر رہی ہے ۔

لاڑکانہ میں چار ماہ قبل تنظیم کو فعال کیا گیا،ہمارا کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں جبکہ ہماری تنظیم میں شامل جوان کسی کو بھی اپنا ووٹ دینے کا حق رکھتے ہیں ،ہمارا کام اس تنظیم میں شامل تمام جوانوں کی پنشن سمیت دیگر مسائل پر کا م کرناہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں