گرین لائن بس کونقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی اور سینئر سیاست دان عبدالباری جیلانی نے کراچی گرین لائن بس سروس کو نقصان پہنچانے والے شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔
ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر اس واقعہ کا فوری نوٹس نہ لیا گیا تو گرین لائن جیسی بہترین سروس کو برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے انتظار کے بعد وفاقی حکومت کی خصوصی دلچسپی سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے لیکن ایک سازش کے تحت اسے تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔