گرین لائن بس پر پتھراؤ بچوں نے کیا،انتظامیہ

گرین لائن بس پر پتھراؤ  بچوں نے کیا،انتظامیہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرین لائن بس انتظامیہ کے مطابق گرین لائن بس پرپتھراؤکا واقعہ 19 جنوری کا ہے اور بس پر پتھراؤ گرین لائن سروس کے اطراف کچی آبادی میں رہائش پذیرچھوٹے بچوں نے کیا۔

گرین لائن بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی رپورٹ متعلقہ پولیس کوکردی گئی تھی۔ علاوہ ازیں اعلیٰ پولیس حکام نے مکینوں کو متنبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں