اساتذہ سے بدسلوکی، سپلا کے تحت آج کالجوں میں یوم سیاہ منایا جائیگا

اساتذہ سے بدسلوکی، سپلا کے تحت آج کالجوں میں یوم سیاہ منایا جائیگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی کالجز سندھ کے آفس میں گریڈ سترہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے گزشتہ دنوں گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج پیر جو گوٹھ اور گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج پیر جوگوٹھ میں خواتین و مرد اساتذہ کے ساتھ بدسلوکی، دھمکیوں ، توہین آمیز رویہ، بائیومیٹرک مشین کی آڑ میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور سندھ بھر کے کالج پرنسپلز کو بیس ہزار والی مشین صرف ان کے ایجنٹ سے 70 ہزار روپے میں لازمی خریدنے کے لیے مسلسل دباؤ ڈالنے کے خلاف پیر (آج) پورے سندھ کے کالجوں میں یومِ سیاہ منایا جائے گا۔

اس بات کا اعلان سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے تینوں ریجنز کراچی ،حیدرآباد اور سکھر کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی توہین اور تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، بعض عناصرکرپشن کا بازار گرم کر نے کی سازش میں مصروف ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں