چور 5لاکھ مالیت کی 17 بکریاں لیکر فرار

چور 5لاکھ مالیت کی 17 بکریاں لیکر فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد کے قریب اللہ بخش گوٹھ میں فارم سے بکریاں چوری کر لی گئیں، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ پولیس کے مطابق فوٹیج میں تین ملزمان کو فارم سے بکریاں باہر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 فارم کے مالک زاہد مقصود ملک کے مطابق ملزمان نے واردات سے قبل فارم کے باہر لگا کیمرا توڑ دیا، تینوں ملزمان فارم کے دروازے کی کنڈی کاٹ کر اندر داخل ہوئے اورگزشتہ شب واردات میں 5 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 17 بکریاں چوری کر لی گئیں۔ ملزمان نے 10 منٹ میں واردات کی اور فرار ہوگئے۔ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں