بلدیہ عظمیٰ کراچی کو میٹروپولیٹن کے اختیارات دینے کا مطالبہ

 بلدیہ عظمیٰ کراچی کو میٹروپولیٹن کے اختیارات دینے کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو میٹروپولیٹن کے اختیارات دیتے ہوئے تمام شہری ادارے اس کی ماتحتی میں دے کر سربراہ میئر کراچی کو بنایا جائے۔

جنرل پرویز مشرف یا جنرل ضیا الحق کے دور کے قوانین کو سیاہ قوانین قرار دینے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بنائے ہوئے پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1972 کو نافذ کریں تاکہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو مکمل شہری اداروں کا کنٹرول مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی ترمیمی قانون میں اختیارات جو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں حاصل تھے وہ واپس لے لیے گئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں