بنیادی مسائل پر حکومت کی کوئی توجہ نہیں،طارق حسن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، دو وقت کی روٹی بھی دستیاب نہیں ہورہی اور دیگر درپیش بنیادی مسائل پر وفاق و سندھ حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے ۔
سکھر سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر سردار الٰہی بخش، انیل بھٹی، محمد زبیر عالم صدیقی اور دیگر کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کے موقع طارق حسن نے مزید کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کے استحکام و مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے ۔