دیہی علاقے خواتین کے مقتل بن گئے، ایاز پلیجو

دیہی علاقے خواتین کے مقتل بن گئے، ایاز پلیجو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی عوامی تحریک کےﷰ نے کہا ہے کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒاشرافیہ کے نہیں بلکہ عوام کے شاعر تھے ، انہوں نے خواتین، کسانوں اور اقلیتوں کوہیرو بنایا۔

 وہ گزشتہ روز آرٹس کونسل کراچی میں شاہ لطیف کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ ایاز لطیف پلیجو نے مزید کہا کہ عظیم صوفی مفکروں کی سرزمین سندھ کو مفلسی اور نفرتوں کا مرکز بنایا جا رہا ہے ، حکمران وڈیروں نے دیہی علاقوں کو خواتین کے لیے مقتل بنا دیا ہے، 70 اور 80 کی دہائیوں میں ہمیں عالمی طاقتوں نے استعمال کیا، جبکہ امریکا، یورپ، مشرق بعید کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مغرب پاکستان کا سرپرست بننے کے بجائے دوست بنے تو بہتر ہے، پاکستان کے مسائل کا حل تعلیم اور غیر جانبدار خارجہ پالیسی میں ہے ، ترقی کے عمل میں سندھ کی شرکت کے بغیر نتائج ممکن نہیں، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے جنوبی ایشیا کی اقتصادیات اور اقدار تباہ ہوئیں۔

انہوں نے حکمرانوں کو مشورہ دیا کہ وہ عالمی طاقتوں کے مفادات کی جنگ میں اب فریق نہ بنیں۔ کانفرنس کے عنوان کے حوالے سے اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امن کے لیے شاہ لطیف، بابا بلھے شاہ اور بابا فرید کے پیغام پر عمل کرنا ہوگا، برابری، علم اور امن سے پاکستان کو کامیاب بنانا ہوگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں