برساتی نالوں کی عدم صفائی پروزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیں گے ،عالمگیر خان

برساتی نالوں کی عدم صفائی پروزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیں گے ،عالمگیر خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت سندھ نے ایک ہفتے میں شیر شاہ سمیت شہر کے تمام برساتی نالوں کی صفائی اور دیگر مطالبات کو تسلیم نہیں کیا تو وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

وہ اتوار کو وزیر اعلیٰ ہاؤس پر سانحہ شیر شاہ میں حکومتی غفلت کے خلاف احتجاج کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ عالمگیر خان نے مزید کہا کہ شہر میں نالوں میں دھماکوں کا سلسلہ کئی برسوں سے جاری ہے ، نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ شہر کے لیے خطرہ بن چکے ہیں ، حکومت سندھ فوری طور پرکراچی میں موجود برساتی نالوں کی صفائی کرائے، کراچی کے برساتی نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔

سمندر میں گرنے والے بڑے نالوں اور 41 چھوٹے نالوں کی صفائی کی جائے، برساتی نالوں کو صرف بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے استعمال کیا جائے، نالوں سے یوٹیلیٹی لائنوں کو ختم کیا جائے، صنعتی علاقوں کی فیکٹریوں میں ٹریٹمنٹ پلانٹس کو یقین بنایا جائے، فیکٹریاں خطرناک کیمیائی فضلہ بارش کے نالوں میں پھینک رہی ہیں، ان کو روکا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں