قوم لسانیت کے نام پر نئی صف بندی مستردکرے، قاری عثمان

قوم لسانیت کے نام پر نئی صف  بندی مستردکرے، قاری عثمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علما اسلام کے رہنما اور ضلع کیماڑی کراچی کے امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد کا ایک بار پھر لسانی آگ بھڑکانے کیلئے سرگرم ہونا معنی خیز ہے۔

لسانیت کے نام پر نئی صف بندی والے فارمولے کو بحیثیت زندہ قوم مسترد کرنا ہر محب وطن کا فرض منصبی ہے۔ وہ کیماڑی میں پی ایس 113 کی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سید اکبر ہاشمی، قاضی فخرالحسن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں