حکومت سندھ کی سالانہ گرانٹ خوش آئند ،انجمن اساتذہ جامعہ کراچی

حکومت سندھ کی سالانہ گرانٹ خوش آئند ،انجمن اساتذہ جامعہ کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے سالانہ گرانٹ کا اجرا خوش آئند ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبا، اساتذہ و محققین کو جدید و بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے جامعہ کراچی کو ایک مکمل بیل آؤٹ پیکیج کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی بینظیر بھٹو شہید چیئر کے تحت اعلان کردہ 2000 نشستوں کا آڈیٹوریم 12 سال گزرنے کے باوجود بھی مکمل نہ ہو سکا۔  انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس پروجیکٹ میں ذاتی دلچسپی لیکر پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں