پتنگ کی ڈور سے موٹرسائیکل سوارزخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عائشہ منزل کے قریب موٹر سائیکل سوار شخص پتنگ کی ڈورگلے پر پھرنے سے زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جوہر آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 7 نزد عائشہ منزل کے قریب موٹرسائیکل سوار نوجوان گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا،جسے طبی امدا دکیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مضروب کی حالت خطرے سے باہر ہے، جس کی شناخت 29 سالہ علی ولد انجم کے نام سے ہوئی جو فیڈرل بی ایریا کا رہائشی بتایا جاتا ہے، جبکہ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے ۔