گھوسٹ ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،ایڈمنسٹریٹر کورنگی

گھوسٹ ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،ایڈمنسٹریٹر کورنگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی جاوید الرحمن کلہوڑ نے کہا ہے کہ ادارے کو خودمختار اور خود کفیل بنا نے کے لئے کام کیا جائے، ذرائع آمدن بڑھانے کے لئے شفاف انداز میں ٹیکس نیٹ ورک کو فعال بنا یا جائے۔

انہوں نے ڈی ایم سی کورنگی کے محکمہ جاتی سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ علاقائی ترقی اور عوام کو صاف ستھرے سرسبز ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، تمام محکمے نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی اور عوامی خدمات کے حوالے سے محکمانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنا ئیں۔

عوامی خدمات میں غفلت ،کوتاہی اور لاپروائی کو قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا، افسران خود اور اپنے ماتحت عملے کو دفتری اوقات کا پابند بنا ئیں، دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے والے اور گھوسٹ ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا، جو ملازم کام کرے گا وہی تنخواہ کا حقدار قرار پائے گا۔

انہوں نے تمام محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ دفتری ماحول کو بہتر بنا یا جائے ،میں خود علاقائی دورے کروں گا اور جن علاقوں میں غفلت کا مظاہرہ پایا گیا ان علاقوں کے متعلقہ ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں