عوامی خدمت کے پلان سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، نور جوکھیو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کراچی نورحسن جو کھیو نے کہا ہے کہ جو ذمہ داری حکومت سندھ نے میرے سپردکی ہے اس کا حق ادا کرنے کیلئے ہمہ وقت میدان میں رہ کر اپنے فرائض کو پورا کررہا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف یونین کونسلوں کی حدود سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انجینئر ممتاز علی زرداری، ایکس ای این مرتضیٰ ملک، انجینئر ابراہیم گل، امداد سولنگی، امان اللہ بھٹی، سابق رکن کونسل عبدالستار حمایتی، ابو بکر میمن ودیگر بھی موجود تھے۔ وفد نے ایڈمنسٹریٹر کو اپنے مسائل سے آگا ہ کیا۔ ایڈمنسٹر یٹر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ہم نے عوامی خدمت کا جو منصوبہ تشکیل دیا ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔